Monday, November 1, 2010

H a d i t h F i n d e r (Urdu)

H a d i t h    F i n d e r (Urdu)



http://www.jaaulhaq.com/hadith-search/

اہل حدیث

اگر تو کسی آدمی کو دیکھے کہ وہ اہل حدیث سے محبت کرتا ہے تو یہ شخص سنت پر ہے
امام قتیبہ بن سعید، شرف اصحاب الحدیث للخطیب 143 و سندہ صحیح

"رجال کی تعظیم اور دلائل کو ترک کرنا یہی تقلید ہے اور سب سے پہلے اس راستے پر شیطان چلا"
علی بن عقیل البغدادی، کتاب الفنون جلد 3 صفحہ 604

اللہ کی قسم تعجب ہے اس عالم پر جو اپنے دین میں کسی متعین امام کی تقلید کرتا ہے، اس کے ہر قول میں، اس علم کے باوجود کہ احادیث صحیحہ اس کے امام کے مذہب کو رد کر دیتی ہیں۔ولا قوۃ الا باللہ
[COLOR="red"] امام ذہبی رحمہ اللہ، تذکرۃ الحفاظ جلد 1 صفحہ

وصایا شریف۔۔۔از شورش کاشمیری

وصایا شریف

اسلام کے خلاف، خدا کے حریف ہیں
یہ لوگ یادگارِ وصایا شریف ہیں

اسلام ان کے دشنہ الحاد کا شکار
مذہب کے اعتبار سے عضوِ ضعیف ہیں

فطرت کے اعتبار سے دشنامِ واشگاف
پیشہ کی رو سے تاجرِ دینِ حنیف ہیں

اقصائے چیں سے تابہ سوادِ طرابلس
برطانیہ کی فصلِ ربیع و خریف ہیں

اربابِ دوں نہاد کی تصویرِ خانہ ساز
یارانِ بد زباں کے سیاسی حلیف ہیں

دوسو برس سے شرک نوازی میں بے مثال
طروں کے پیچ و خم کی بنا پر شریف ہیں

مفتی نہیں، فقیہ نہیں، پیشوا نہیں
یہ خانزادگانِ بریلی شریف ہیں